160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں ریاست کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
یہ خبربھی پڑھیں۔۔