33
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کیلئے ایران کو 60 روز کی ڈیڈ لائن دیدی
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ ایرانی حکام کو لکھے گئے حالیہ خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے دو ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس خط میں امریکہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے اور ساتھ ہی تہران کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھا تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی صدر نے رواں ماہ کے شروع میں ایرانی قیادت کو ایک خط بھیجا تھا جب کہ وائٹ ہاؤس نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو بھی خط کے مندرجات سے آگاہ کیا تھا۔