نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلباء نے چھلانگ لگا دی، 61 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کئی طلباء نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینٹر میں کلاس کے کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں 61 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت کئی طالب علم ایک رسی اور کئی تاروں کی مدد سے کھڑکی سے باہر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں طلبہ و طالبات کو رسیاں اور تاریں پکڑے مسلسل نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق کوچنگ سینٹر کے عملے کے ارکان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جب کہ 50 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلباء جن کی حالت تشویشناک ہے تیسری منزل سے براہ راست چھلانگ لگا کر اے سی کمپریسر پر گرے۔

ہمیں فالو کریں