سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی چار سماعتیں ہوئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی لارجربینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان شامل جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ رہے
آرٹیکل باسٹھ ون ایف سے متعلق تشریح کیلئے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل نے دلائل دئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز نے اٹارنی جنرل کے موقف کی تائید کی تھی عدالت نے عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
78