اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران مسافرطیارہ گر کر تباہ ، 62 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔
جنوبی کوریا کی قومی ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے حادثے میں 62 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ طیارے کے عقبی حصہ میں موجود مسافروں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر رن وے کے چاروں طرف لگی باڑ سے ٹکرا گیا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی عملے نے بعد میں آگ پر قابو پالیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آنے والے جنوبی کوریا کے ایئر لائن طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے۔