اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ رک نہ سکا ، سکولوں سمیت متعدد علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید 63 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی۔جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس میں ایک اسکول پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس دوران شمالی غزہ کے بیت حنون اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شہداء کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔مزید برآں، ایک ہی دن قطری چینل کے کیمرہ مین احمد اللوہ سمیت تین صحافیوں کو قتل کر دیا گیا۔