10
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز تبت کے علاقے ڈنگاری میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں، زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد امدادی ٹیمیں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔