تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ،متعدد عمارتیں گر گئیں ،ہلاکتوں کاخدشہ ،سونامی الرٹ جاری

تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔تائیوان کے مشرقی ساحل پر 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد 5 شدت کے کئی آفٹر شاکس آئے۔زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر اونچی لہریں پیدا ہوئیں، اسی وجہ سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکیناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سونامی تائیوان سے 110 کلومیٹر دور واقع اونا گونی کے علاقے میں پہنچ گئی ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک اونچی لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca