شتر مرغ کے ساڑھے 7 ہزار سال پرانے انڈے دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ساڑھے سات ہزار سال پرانے شتر مرغ کے 8 انڈے دریافت ، اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کو صحرائے نیگیو میں ملنے والے شتر مرغ کے انڈے برقرار نہیں ہیں بلکہ ان کے خول ہیں۔ انڈوں کے یہ خول صحرا میں ایک پرانے آگ کے گڑھے سے ملے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کے گڑھے کے قریب شترمرغ کے انڈے ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں وہاں رہنے والے خانہ بدوشوں نے اکٹھا کیا تھا تاہم اس کا مقصد جاننے کے لیے اس کا تجربہ گاہ میں تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شتر مرغ کے انڈے کھانے کے علاوہ قدیم خانہ بدوش انہیں سجاوٹ اور پانی کے برتنوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو انڈوں کے قریب سے مٹی کے برتن، جلے ہوئے پتھر اور پتھر کے اوزار بھی ملے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں کے خول حیرت انگیز طور پر کافی حد تک محفوظ حالت میں ہیں اور ان کے تجزیے سے اس مدت کے بارے میں نئی ​​معلومات ملنے کی امید ہے۔

ماہرین کے مطابق 19ویں صدی تک اس خطے میں شتر مرغ عام تھے لیکن اب یہ معدوم ہو چکے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com