اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، مزید 7 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران 7 فلسطینی نوجوان شہید ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح جیریکو کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر سرچ آپریشن کے دوران 7 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 28 جنوری کو مسلح نوجوانوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا اور آج ان کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 9 فلسطینی شہید،سعودی عرب کی مذمت

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دو حملہ آوروں سمیت سات افراد کا تعلق حماس سے تھا اور وہ علاقے کے اہم عہدیدار تھے جب کہ حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com