کم عم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا الزام ،برطانیہ میں7 افراد مجرم قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کی عدالت نے 7 افراد کو نابالغ لڑکیوں سے زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے۔مجرموں میں محمد عمار، محمد ضمیر، عابد صدیقی، محمد سیاب، یاسرجائیبی، طاہر یاسین اور رامین باری شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لڑکیوں کی عمریں 11 اور 16 سال تھیں جنہیں 2000 میں کئی بار بچوں کے گھر سے لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے نو ہفتے کے ٹرائل کے بعد ملزم کو مجرم قرار دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2014 میں شائع ہونے والی جے رپورٹ نے آپریشن سٹو ووڈ کے نام سے ایک تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ رودرہم میں 1997 سے 2013 تک پاکستانی مردوں کے ایک گینگ کی جانب سے 1400 لڑکیوں کو ریپ کیا گیا۔میڈیا کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات شہر کی سپر مارکیٹ، قبرستان، پارک، کار اور بچوں کی نرسری کے پیچھے سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے۔سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ کس طرح ایک لڑکی کو ایک ہوٹل میں لے جایا گیا جہاں دو افراد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com