پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں کیا گیا ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے
ترجمان پاکستان آرمی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے