امریکہ ، سکول کی ڈیڑھ سال سے آن 7000لا ئٹیں بند نہ ہو سکیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے ایک ہائی سکول کی عمارت میں لگ بھگ ڈیڑھ سال سے لگائی گئی 7000 لائٹس بند نہ ہو سکیں۔ میساچوسٹس کے مینی چاگ ریجنل ہائی اسکول میں نصب 7,000 لائٹس اگست 2021 سے مسلسل چل رہی ہیں اور کوئی بھی انہیں بند نہیں کر سکتا۔ دن ہو یا رات، اسکول کی لائٹس مسلسل جلتی رہتی ہیں اور اس کی وجہ کمپیوٹر سرور میں خرابی ہے۔

اس خرابی کے نتیجے میں سکول انتظامیہ لائٹ سسٹم کو بند نہیں کر سکی تاہم فروری 2023 میں ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے بعد یہ مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے۔ سکول حکام کے مطابق اس پر ہر ماہ ہزاروں ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ہر بار ناکام رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اخراجات بچانے کے لیے اسکول میں گرین لائٹ کا نظام نصب کیا گیا تھا۔ یہ سسٹم کمپیوٹر میں نصب ایک سافٹ ویئر پر چلتا ہے تاکہ دن ہو یا رات کے حساب سے عمارت کی لائٹس کو مدھم یا روشن کیا جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد توانائی اور پیسے کی بچت کرنا تھا، لیکن اگست 2021 تک، وہ لائٹس مسلسل اسی پاور پر چل رہی ہیں۔

حکام کے مطابق لائٹ سسٹم ڈیفالٹ پوزیشن پر چلا گیا ہے اور ہم ان لائٹس کو بند کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کچھ اساتذہ نے بجلی کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے چند بلب دستی طور پر ہٹا د دئیے سسٹم کے لیے نئے سافٹ ویئر کی فروری میں اسکول میں فراہمی متوقع ہے جس کے بعد کمپیوٹر سرور کو بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ اس پورے عمل پر 75 سے 80 ہزار ڈالر لاگت آئے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com