99
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایف آئی اے اور حساس اداروں کی تحقیقاتی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع ذرائع ایف آئی اے ے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے منفی پراپیگنڈا کرنے والے 754 ٹویٹ کی نشاندہی کر لی، پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پراپیگنڈا کرنے والوں میں 204 پاکستانی،17ا نڈین اور 16 دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں، 84 افراد کو اس حوالے سے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے افراد کی پہلے سے نشاندہی اور شناخت مکمل کر لی گئی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا نادرا کو ویریفائی کرنے کے لئے بھجوایا گیا ہے