سینٹو ڈومنگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈومینیکن ریپبلک میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک، بیس بال کا ایک سابق کھلاڑی بھی شامل ہے۔

ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے کم از کم 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ منگل کی صبح ایک نائٹ کلب میں معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کلب کے اندر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ حادثے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی کہ ملبے تلے اب بھی بہت سے لوگ زندہ ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب ڈومینیکن ریپبلک کے صدر نے اس افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔