اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سیکر ٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔
ٹوئٹر (X) پر سیکر ٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری پکڑی گئی ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکرٹری پاور نے بتایا کہ اب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کے مطابق لیسکو اور میپکو بجلی چوری پر دیگر کمپنیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، یہ ابھی شروعات ہے، یہ انتہائی بے رحم اور ناقابل معافی ہو گا۔
راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بجلی چوری کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کر کے 16 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
121