جاسوسی کا الزام ، قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 افسران کو سزائے موت کا سامنا  

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں قطر میں گرفتار بھارتی بحریہ کے 2 کمانڈروں سمیت 8 سابق فوجیوں کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرینندا تیواری سمیت 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الزہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں کام کر رہے تھے۔

ہندوستانی بحریہ کے ان آٹھ سابق افسران کو قطر کے اسٹیٹ سیکورٹی بیورو نے گزشتہ سال اگست میں حراست میں لیا تھا۔ گرفتار نیوی کے 8 اہلکاروں میں سے دو کمانڈر تھے۔قطر میں ان سابق افسران کی گرفتاری سے مودی حکومت لاعلم تھی۔

بے خبر بھارتی وزارت دفاع اور خارجہ کو گرفتاری کا علم گرفتار افراد میں سے ایک کی اہلیہ کی ٹوئٹ سے ہوا۔قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی نے حکام کے ڈیجیٹل پیغامات کا سراغ لگایا تھا جس میں اہم قومی راز اسرائیل کے ساتھ شیئر کیے گئے تھے۔

قطر میں قید بھارتی بحریہ کے ان 8 سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔قطر کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ان اہلکاروں نے اسرائیل کو قطر کے اٹلی سے جدید آبدوزیں خریدنے کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات فراہم کیں۔

اس الزام میں قطر کے انٹرنیشنل ملٹری آپریشنز کے سربراہ سمیت ایک نجی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور اسی کمپنی میں ہندوستانی بحریہ کے آٹھ افسران بھی ملازم تھے۔قطر میں قومی سلامتی، جاسوسی اور قومی راز افشا کرنے کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن کی سزا موت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com