8 محرم الحرام ،ملک بھرمیں ماتمی جلوس،مجالس کا انعقاد،سیکورٹی ہائی الرٹ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)8 محرم الحرام کے سلسلے میں ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے نکل کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانا انار کلی پہنچے گا۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق 8 محرم الحرام کے موقع پر شہر میں 425 مجالس اور 87 جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
جلوس کے روٹ کے اطراف کے علاقوں کو کنٹینرز لگا کر گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔
دوسری جانب پشاور میں 8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا۔
جلوس کے داخلی راستوں کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا، بازار اور دکانیں بند کر دی گئیں، شہر کی 62 امام بارگاہوں میں 116 جلوس اور 316 اجتماعات ہوں گے۔
ضلع وہاڑی میں 8 محرم الحرام کے موقع پر 59 مجالس اور 28 روایتی و لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے، 2334 پولیس اہلکار اور جوان محرم کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔