اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مونٹریال کے جنوبی ساحل پر واقع شہر سینٹ کانسٹنٹ میں ہونے والے ایک دھماکے نے دو خاندانوں کو شدید جھلسا کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق دونوں خاندان ایک گھرمیں جمع تھے جب ان کے پیچھے والا گیراج پھٹ گیا۔
رات تقریباً 9:40 بجے پولیس کو پڑوسیوں کی جانب سے کئی 911 کالز موصول ہوئیں کہ بریٹن اسٹریٹ کی عمارت میں آگ لگی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے متاثرین کو گھر کے سامنے والے لان اور سڑک کے پار گھر میں پایا۔
گرینڈس سیگنیریز کے فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف آف آپریشنز لوک لاپوائنٹ کے مطابق تمام آٹھ افراد کے جسم کے مختلف حصے شدید جھلس گئے۔
متاثرین کو مونٹریال کے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ کوئی بھی زخمی جان لیوا حالت میں نہیں ہے۔
مقتولین کی عمریں تین سے 45 سال کے درمیان ہیں ان میں سے چار بچے ہیں۔
فائر فا ئٹرزابھی تک واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آگ لگنے کی وجہ دھماکہ تھا یا آگ لگنے کی وجہ کوئی اور تھی۔
علاقے میں ہائیڈرو کیوبیک صارفین کی ایک چھوٹی سی تعداد 17 گھنٹے سے زیادہ بجلی کے بغیر رہ گئی۔ جب کہ دھماکے سے گھر کا گیراج تباہ ہوگیا، دوسری عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔