اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی سرکار کے قابو سے باہر ہو گئی، قبائلی تنازع میں 8 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خونریز جھڑپوں کے واقعات بشنو پور اور چورا چند پور کے اضلاع میں پیش آئے جہاں کوکی اور میٹی قبائل کے درمیان گزشتہ 2 روز سے تنازع جاری تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں پولیس اور فوج خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ منی پور کے وزیر اعلیٰ برن سنگھ نے صورتحال کو سنگین اور نازک قرار دیا۔ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر کا کہنا ہے کہ کوکی، میٹی قبائل کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نے کہا کہ قبائلیوں کے ہتھیاروں کی وجہ سے فورسز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسی کشیدگی ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی، حالات بہت خراب ہیں۔واضح رہے کہ منی پور میں 4 ماہ سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 50 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔