پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش،آسمانی بجلی گرنے سے8 افراد جان کی بازی ہار گئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان کےمختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے
صوبائی دارالحکومت لاہور بشمول قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر شہروں میں بادل چھا گئے، جس سے گرمی سے تنگ شہریوں کے چہرے کھل گئے.

دوسری جانب خیبرپختونخوا، پشاور، پٹن، مالم جبہ، پارا چنار، بالاکوٹ، کلام کے مختلف علاقوں میں بادل برسے اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا.
جب کہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے. سبی کا درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ موہنجو دارو، شہید بینظیر آباد اور دادو نے 45 ڈگری سیلسیس کو چھوا.
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوئے.
خوشاب پِل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی جاں بحق، والد شدید زخمی، ڈی آئی خان میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق، گوجرانوالہ میں تیز ہوا کے باعث دیوار اور چھت گر گئی، لڑکی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے.
وزیرآباد میں دیوار گرنے سے ایک ماں اور بیٹی ملبے تلے دب گئے، بھیرہ، کبیر والا، سیالکوٹ میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی ہوئے، جب کہ لاکھوں روپے مالیت کے 10 سے زائد جانور آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca