لداخ میں بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ،افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لداخ میں انڈین فورس کا ٹرک دریا میں گرنے سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نتھیا نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

پی ڈی نتیا نے بتایا کہ ایک زخمی اہلکار کا علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کا ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر مشرقی لداخ کے کیاری میں واقع ہے۔حکام نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سوار تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز پہنچایا، جہاں ان میں سے 8 کو مردہ قرار دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com