ترجمان پی آئی اے کے مطابق تربت کی پروازیں PK501 اور PK502 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کی پرواز PK302 اور PK303 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی پی کے 311، کراچی سے اسلام آباد پی کے 368 اور واپسی کی پرواز پی کے 369 بھی روانہ نہیں ہوگی۔
لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 میں 8 گھنٹے تاخیر کا خدشہ ہے جب کہ دبئی سے کراچی جانے والی پرواز سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسی طرح لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 9 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے جب کہ جدہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 742 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔
128