آرمی پبلک سکول سانحہ کو 8 سال بیت گئے،زخم آج بھی تازہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کو 8 سال ہو گئے ہیں۔
16 دسمبر 2014 کو اسی دن دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور 100 سے زائد طلباء کو بے دردی سے شہید کر دیا تھا ۔

 

شہداء کے والدین آج بھی صدمے میں ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ وہ ہولناک دن نہیں بھول سکتے، دہشت گرد سکول پر حملہ کر کے علم کی شمع بجھانا چاہتے تھے لیکن قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد قوم نے نئے عزم کے ساتھ دہشت گردوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا جب کہ حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کا بھی آغاز کیا۔ دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنا کر ملک اور سیکیورٹی اداروں کی روح کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com