تفصیل کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 مقدمات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا ہے جس کے بعد مقدمات کا ریکارڈ کل پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80 کیسز بحال کر دئیے گئے، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کھولا جا رہا ہے۔
نیب عدالت کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز بھی بحال ہو گئے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا، نواز شریف، آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑی کیس کی سماعت ہوئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب فہرست کے مطابق کل ریکارڈ پیش کرے گا۔