202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ہیپاٹائٹس روزانہ سینکڑوں جانیں لے رہا ہے، 80 فیصد مریضوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں۔
ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد مریض اپنی بیماری سے لاعلم ہیں، پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی جگر کے کینسر کا باعث بن کر جان لیوا ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے، ای جسے عام طور پر یرقان کہا جاتا ہے کی ایک بڑی وجہ ہمارے پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیکشن لگاتے وقت ہمیشہ نئی سوئی کا استعمال کریں، شیونگ کے لیے نئی بلیڈ، خواتین کے ناک اور کان چھیدتے وقت نئے آلات کے استعمال پر زور دیں، پانی ابال کر پیئیں، گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔