اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ، شمالی غزہ میں دو کثیرالمنزلہ عمارتوں پر حملہ ، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں دو کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جہاں 170 افراد پناہ گزین تھے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 142 فلسطینی شہید
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی محاصرے اور حملے کی وجہ سے شمالی غزہ کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کوئی سول ڈیفنس، ریسکیو یا دیگر امدادی تنظیم موجود نہیں ہے۔دوسری جانب غزہ حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری شہریوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
مزید پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید
اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ، فرانس اور برطانیہ غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔