111
اسرائیلی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں پر بھی بمباری کی اور شمالی غزہ کے رہائشیوں کو انخلاء کا حکم دیا۔ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے غزہ کی تباہی کا موازنہ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی تباہی سے کیا۔جوزف بوریل نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں کل اموات کا 60 سے 70 فیصد بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے، غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے زیادہ ہے۔