164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سان سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں دو مقامی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی
پولیس کے مطابق میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا