اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے رفح میں حماس کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے.
امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی مخالفت کی.
تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کی وارننگ کو نظر انداز کر دیا اور حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کے بہانے رفح پر حملہ کرنا شروع کر دیا. اسرائیلی فوج نے رفح کے ارد گرد فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا اور زرعی زمین کو تباہ کر دیا.
دوسری جانب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 5 فلسطینی ہلاک اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے.
اس کے علاوہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ترکی پہنچے جہاں وہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے.
عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ غزہ کے علاقے رفح میں کسی اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا
137