مقبوضہ کشمیر،نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا9افراد ہلاک، خوف وہراس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں واقع نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد بھڑک اُٹھنے والی آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے اچانک پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ واقعے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر موجود متعدد گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ عمارت کے کئی حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد آگ نے تیزی سے کمپاؤنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طویل جدوجہد کرنا پڑی۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ **ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ** ہوسکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داری کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں