سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے9 ریگولر بینچز تشکیل

 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے9 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔

جسٹس منیب اخترآئندہ ہفتے کیسز سننے والے کسی ریگولر بینچ کاحصہ نہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 20جنوری سے جمعہ 24جنوری تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ پورے ہفتے کے دوران کل 144مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 20جنوری سے جمعہ 24جنوری تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ سوموار سے جمعرات تک روزانہ 5،5جبکہ جمعہ کے روز10کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سینئر جج اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ بدھ 22جنوری اور23جنوری جمعرات کے روز دن ساڑھے 11بجے کمرہ عدالت نمبر3میں 10،10مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2رکنی بینچ جمعہ24جنوری کوکمرہ عدالت نمبر3میں 10مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2رکنی بینچ بدھ 22جنوری اور23جنوری جمعرات کے روز دن ساڑھے 11بجے کمرہ عدالت نمبر4میں 10،10مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جبکہ جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2رکنی بینچ جمعہ کے روز کمرہ عدالت نمبر 4میں 10مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اور منگل کے روز سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر4میں دن ساڑھے 11بجے15،15 مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ بدھ اورجمعرات کے روز سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 5میں 15،15مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سومواراورمنگل کے روز کمرہ عدالت نمبر 5جبکہ بینچ بدھ اور جمعرات کے روزکمرہ عدالت نمبر 6اور جمعہ کے روز بینچ کمرہ عدالت نمبر5میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ ہفتے کے پانچ دن کل 50مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ بدھ اور جمعرات کے روز دن ساڑھے 11بجے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر7میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جبکہ بینچ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 6میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ ہفتے کے تین دن کل 30مقدمات کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اورمنگل کے روز کمرہ عدالت نمبر6اور بدھ، جمعرات کے روز کمرہ عدالت نمبر 8اورجمعہ کے روز کمرہ عدالت نمبر 7 میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ ہفتے کے 5دن کل 96مقدمات کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے سینئر جج اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 7رکنی لارجر بینچ سوموار سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ سوموار اورمنگل کے روز دن ایک بجے تک جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز دن 11بجے تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔آئینی بینچ جمعہ کے روز کیسز کی سماعت نہیں کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں