اردورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو ضلع بنوں کے جنرل علاقے جانی خیل میں خودکش حملے میں 9 فوجی شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
ایک بیان میں، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ بنوں کے جانی خیل میں ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیےاپریشن کیا جارہا ہت
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعرات کو حملے کی مذمت کرتے ہوئے نو فوجیوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔