یونان میں کشتی حادثے میں گرفتار 9 مشتبہ افراد کا ریمانڈ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونان میں گرفتار ہونے والے کشتی حادثے کے 9 مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 مبینہ انسانی سمگلروں کے خلاف فرد جرم عائد کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونان حادثہ کا شکار کشتی میں کل کتنے پاکستانی سوار تھے اور ان کا تعلق کن علاقوں سے تھا ؟

ذرائع کے مطابق ملزمان کو گزشتہ ہفتے کالاماتا بندرگاہ سے گرفتار کیا گیا، ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق مصر سے ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کا بھی الزام ہے اور جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

یونان کشتی حادثہ،130کشمیری بھی شامل، 500 اموات کا خدشہ

ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا،کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے اور اب تک 104 کو بچا لیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کے بچنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے 750 مسافر سوار تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com