اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کا نوجوان بیٹا عمار علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گیا۔عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا والد کی گرفتاری کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہوا اور پھر اس کی طبیعت خراب ہوتی رہی جس کے بعد وہ انتقال کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمار عباد دماغی بیماری میں مبتلا تھا اور اپنے والد کی یاد میں روتا رہتا تھا
اس سے قبل عباد فاروق نے عمار کو جیل سے حوصلہ دیا تھا اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق 9 مئی کے واقعے کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔
میاں عباد فاروق کے بیٹے عماد کی ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں انہیں انتہائی بری حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عماد فاروق کے بیٹے کی حالت 9 مئی کے بعد بگڑی ہوئی ہےگھر میں باربارچھاپوں کے باعث وہ خوفزدہ ہوکردماغی مریض بن گیا
فسطائیت کے اس بدترین دور میں نہ عورتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی معصوم بچے۔ میاں عباد فاروق کے بیمار بیٹے عمار عباد کو سیاسی پریشر کے باعث کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں ، ہسپتال انتظامیہ نے عمار عباد کو وینٹی لیٹر دینے سے بھی انکار کردیا۔ اس ملک میں انسانیت مکمل طور پر ختم ہوتی دکھائی… pic.twitter.com/3Gv7hEYOJU
— PTI (@PTIofficial) September 12, 2023
عمار کی اس سے قبل کی کچھ ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہیں صحت مند کھیلتے اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے میاں عباد فاروق کے بیمار بیٹے عمار عباد کو ہسپتال انتظامیہ نے وینٹی لیٹر دینے سے بھی انکار کر دیا پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس ملک میں انسانیت بالکل ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
عمارعباد کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ عمار اپنے قید والد میاں عباد فاروق کی تلاش میں چل بسے۔ سوشل میڈیا پر بار بار اپیلیں کی گئیں کہ معصوم عمار کو اس کے والد سے ملنے دیا جائے، لیکن پتھر چہرے والے ظالم کے دل میں رحم نہیں آیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ہر کسی کے بچے ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں جبر کا نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ اللہ کی لاٹھی خاموش ہے لیکن بے اثر نہیں ہے۔ ننھے عمار کو اللہ کی عدالت میں ضرور انصاف ملے گا۔
فسطائیت کے اس بدترین دور میں نہ عورتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی معصوم بچے۔ میاں عباد فاروق کے بیمار بیٹے عمار عباد کو سیاسی پریشر کے باعث کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں ، ہسپتال انتظامیہ نے عمار عباد کو وینٹی لیٹر دینے سے بھی انکار کردیا۔ اس ملک میں انسانیت مکمل طور پر ختم ہوتی دکھائی… pic.twitter.com/3Gv7hEYOJU
— PTI (@PTIofficial) September 12, 2023
واضح رہے کہ پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور جیل میں ہیں اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ملک کے نظام اور ذمہ داران کو برا بھلا بھی کہا جارہا ہے کہ یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک معصوم بچہ والد کی گرفتاری کیلئے بار بار پڑنے والے چھاپوں کے بعد ذہنی مریض بن کر ہسپتال پہنچا اور پھر اسے اپنےوالد سے ملنے بھی نہیں دیا گیا اور آخر کار وہ اپنے رب کے حضور پیش ہوگیا سوشل میڈیا پر کچھ دل دہلا دینے والی ویڈیوز اور تصاویر بھی اس حوالے سے موجود ہیں جو ہمارے نظام پر نوعہ کناں ہیں ملک کو آزاد ہوئے برسوں بیت گئے لیکن جہالت اور کم عقلی سے ہم ابھی تک باہر نہیں نکل سکے بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم اپنی سیاسی مخالفین سے جیلیں بھرنے کے لئے تگ ود و کررہے ہیں ملک کو بہتری اور عوام کومسائل سے نجات دلانے کے لئے اچھے اور ٹھوس اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی انتقام اور نفرت کی آگ سے باہر نکل کردیکھنا ہوگا۔