164
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر دبئی کے سپر اسٹورز نے خریداروں کے لیے 90 فیصد تک اشیاء کی رعایت کی پیشکش کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سپر اسٹورز کے زیر اہتمام سپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران خریداروں کو سامان 90 فیصد تک رعایت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
فروخت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دکانوں کے باہر خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جن اشیاء میں کمی کی گئی ہے ان میں ملبوسات، الیکٹرانکس، بچوں کی اشیاء اور دیگر ضروری اور روزمرہ کی ضروریات شامل ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ سپر سیل سے سب کو عیدالاضحیٰ اچھے طریقے سے منانے کا موقع ملے گا۔