90فیصد لوگ موبائل کی دوری برداشت نہیں کر سکتے ، انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ) موبائل فون اب ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور وائی فائی انٹرنیٹ کی وجہ سے انہوں نے ذاتی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

لیکن اگر موبائل فون نظروں سے اوجھل ہو جائے تو کتنے لوگ بے چین یا بے قرار ہو جاتے ہیں؟اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن تقریبا 90% لوگ موبائل فون سے دور رہنا برداشت نہیں کر سکتے۔یہ دلچسپ دعوی چین میں کیے گئے ایک سروے میں سامنے آیا ہے۔

چائنا یوتھ ڈیلی سوشل سروے سینٹر اور سوالنامہ نیٹ ورک کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 89.2 فیصد لوگ لاشعوری طور پر اپنے فون کو نظروں میں رکھتے ہیں۔سروے میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اگر یہ لوگ اپنے قریب فون نہیں دیکھتے ہیں تو وہ بے چینی یا پریشانی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

اسی طرح 64.9 فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر فون ان سے دور ہے تو ان کے لیے توجہ مرکوز کرنا ممکن نہیں ہے۔سروے کے مطابق 1980 اور 1990 کی دہائی کے دوران پیدا ہونے والے افراد موبائل فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ موبائل فون کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔

سروے میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لوگ ذہنی تنائو کو کم کرنے اور خوشی تلاش کرنے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن وقت کے ساتھ، وہ فونز سے اس قدر منسلک ہو جاتے ہیں کہ وہ اس ڈیوائس سے دور رہنا برداشت نہیں کر سکتے۔سروے میں بتایا گیا کہ موبائل ڈیوائسز پر زیادہ انحصار نفسیاتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ان مسائل میں توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، کم خود اعتمادی، بے چینی اور جسمانی سرگرمی میں کمی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com