اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں کی سکیورٹی کو نظر انداز کر کے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب سکیورٹی کیمرے، سکینرز اور دیگر آلات ناقص نکلے ہیں
ریلوے ذرائع کے مطابق مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کا کوئی نظام نہیں، کیمروں کی خرابی کے باعث مسافروں کے گمشدہ سامان کو تلاش کرنا بھی ناممکن ہے، سامان سکینرز کی خرابی کے باعث منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا سراغ لگانا بھی مشکل ہے۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر صرف چند پولیس اہلکار ہی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ نے گزشتہ دو سالوں سے کیمرے تبدیل نہیں کیے جس کی وجہ سے حفاظتی سامان نہ ہونے کے باعث ریلوے پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دوبارہ ٹینڈر کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان، کراچی، پشاور، راولپنڈی اور دیگر ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے 90 فیصد سکینرز ناکارہ ہیں۔
ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم ڈبل شفٹوں میں کام کر رہے ہیں، فراہم کیا گیا زیادہ تر سیکیورٹی سامان ناکارہ ہے، نئے آلات کی خریداری کے لیے کئی بار ریلوے کو سمری بھیجی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جب ہم نے ریلوے انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ جو کیمرے خراب ہوئے ہیں انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی تعداد بڑھانے اور جدید آلات خریدنے کی سمری ریلوے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔