90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنیوالا شخص چھٹی کا خواہش مند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والے سعودی عرب کے ایک کمزور شخص نے شادی کے بندھن میں بندھتے ہی چھٹی بار دولہا بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سعودی عرب کے صوبے عفیف سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص کی پانچویں شادی کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد یہ بزرگ عرب میڈیا میں سٹار بن گئے۔

پانچویں شادی کرنے والے نوجوان ناصر بن دحیم بن واحق المرشدی العتیبی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں نے ان سے انٹرویو کیا جس میں اس نے چھٹی بار شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بزرگ نے شادی کی خوبیوں کو جسم و دماغ کے لیے آرام دہ اور پر لطف قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کر لیں۔ضعیف العمر شخص کا کہنا تھا کہ شادی کا تعلق عمر سے نہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سنت پر عمل کریں اور دنیا کو خوبصورت اور بہتر بنانے کے لیے شادی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ دادا بن گئے ہیں لیکن پھر بھی وہ چھٹی بار شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔عرب سوشل میڈیا صارفین نے ایک کمزور آدمی کی 90 سال کی عمر میں شادی کرنے کی خبر اور ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے اور اس کے بچوں اور نواسوں کو مبارکباد دی۔

90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے پر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم زیادہ تر لوگوں نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اپنی نئی دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بوڑھے آدمی کے اپنی پہلی چار بیویوں سے پانچ بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹا ہے جو انتقال کر چکا ہے، جبکہ اس کے پوتے پوتیاں بھی ہیں اور وہ جلد ہی پردادا بننے والا ہے۔ا

نہیں ان کے پوتے کی جانب سے بھی شادی کی مبارکباد دی گئی اور لکھا کہ وہ اپنے دادا کو نئی شادی شدہ زندگی شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص سعودی عرب کی معمر ترین دلہن ہے تاہم اس حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بڑی عمر کے افراد کی شادی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com