بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،وزیر داخلہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے حوالہ ہنڈی، بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹس، جعلی ادویات، نان کسٹم اشیاء اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق مختلف اقدامات پر ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی بااثر طبقے سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی دباؤ برداشت نہ کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، اور مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں سے تعاون کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے بھکاریوں کو بھی حراست میں لیا جائے۔

محسن نقوی نے جعلی ادویات کے کاروبار پر بھی بات کی اور کہا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نان کسٹم اشیاء کے خلاف بھی ایکشن لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو مسافر 5 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم لے کر بیرون ملک جائیں، ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر نعمان صدیق نے ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساؤتھ مجاہد اکبر خان، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔