اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے ہند وپاک جنگ بندی میں واشنگٹن کے کردار بارے بھارت کے دعوئوں کو غلط قرار دیدیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے ایک بریفنگ میں کہا کہ زیادہ تر تبصرے خود وضاحتی ہیں۔ جدید دور میں، آپ سچائی کو جاننے کے لیے کسی ایک تبصرے پر بھروسہ نہیں کرتے۔ترجمان نے کہا کہ کچھ لوگوں کی رائے غلط ہے، صدر ٹرمپ نے اسے آسان بنا دیا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان پاکستان جنگ بندی دو طرفہ تھی، ٹرمپ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان بھارت مذاکرات میں شریک تھے اور انہیں تسلیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا ہند وپاک جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ ہندوستانی حکومت نے ہند وپاک جنگ بندی میں امریکی کردار کو مسلسل مسترد کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔