بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کا حملہ،ایک جہاز ڈوب گیا ، 4 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لائبیریا کے جھنڈے والے کارگو جہاز ایٹرنٹی سی کوبحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے ایک اور مہلک حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے جہاز ڈوب گیا۔

حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 15 افراد لاپتہ ہیں۔. یورپی یونین کی نیول فورس کے مطابق عملے کے چھ ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک پائلٹ کشتی اور میزائلوں سے کیا گیا جس کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی ہے۔گروپ کے ترجمان یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا تاکہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔. ترجمان کے مطابق جہاز اسرائیل کی طرف بڑھ رہا تھا۔حوثیوں کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں حملے کے مناظر، دھماکوں کی آوازیں اور اہلکاروں کو نکالے جانے کے اعلانات دکھائے گئے ہیں۔
گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ لوگوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔دوسری جانب یمن میں امریکی مشن نے حوثیوں پر عملے کے کئی زندہ بچ جانے والے ارکان کو اغوا کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان کی فوری، غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی بحریہ کے زیر انتظام یو کے ایم ٹی او اور سیکیورٹی فرم ایمبری کے مطابق اس جہاز کو یمنی شہر حدیدہ کے ساحل پر شدید نقصان پہنچا اور ڈوب گیا جو کہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com