صدر کو استعفی دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں، محسن نقوی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفی دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صدر پاکستان کے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
محسن نقوی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل کی واحد توجہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام پر مرکوز ہے اور کسی چیز پر نہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس جھوٹے بیانیے میں ملوث ہیں، دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لئے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com