اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی شرائط پر اتفاق کیا گیا ہے اور اب صرف عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت باقی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روبیو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، حالانکہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔
مارکو روبیو نے حماس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر حماس تخفیف اسلحہ کی شرط پر راضی ہوتی ہے تو تنازعہ فوری طور پر ختم ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل فلسطینی تنظیم حماس نے امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم تنظیم نے واضح کیا تھا کہ اختلافات اب بھی کئی اہم نکات پر برقرار ہیں، جن میں شامل ہیںحماس نے کہا کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ثالثوں کے ساتھ سنجیدہ اور مثبت جذبے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔