اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ٹورنٹو پولیس نے جعلی امیگریشن خدمات فراہم کرنے کے الزام میں 43 سالہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ نے 31 مئی 2023 سے 31 مئی 2025 کے درمیان یانگ اسٹریٹ اور ایگلنٹن ایونیو کے علاقے میں امیگریشن خدمات فراہم کیں۔
اس کی خدمات حاصل کرنے والوں میں وہ لوگ شامل تھے جو کینیڈین شہریت یا ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینا چاہتے تھے۔
وہ افراد ادائیگی کے بعد سرکاری دستاویزات وصول کرتے تھے، جو بعد میں جعلی ثابت ہوئی۔ماریہ کورپوز پر 5,000 ڈالر سے کم کی دھوکہ دہی کے تین مقدمات چلائے جا رہے ہیں، ساتھ ہی اسی رقم سے کم جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے تین اور اور جعلی دستاویزات پیش کرنے کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس معاملے کے متعلق معلومات ہوں تو وہ 416‑808‑5300 پر فون کریں یا کرائم اسٹاپرز کو 416‑222‑8477 پر گمنام طور پر رابطہ کریں۔