اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) انسانی حقوق کی ایک یورپی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے
مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم کی حمایت کے لیے ٹرمپ کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔مانیٹرنگ گروپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی پرائیویٹ سیکیورٹی کنٹریکٹرز اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے فوجی، مالی، سیاسی اور سفارتی مدد بھی فراہم کی ہے۔مانیٹرنگ گروپ نے مزید کہا کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران 2 ماہ میں 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غزہ میں نسل کشی میں مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے فوجداری مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔