اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزیر داخلہ عباس اراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ایران کے دورے کا خیرمقدم کیا
انہوں نے کہا کہ دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس اراقچی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی اور پاک ایران تعلقات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دورے سے پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے میں ضرور مدد ملے گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان ایران عراق سہ فریقی کانفرنس سے عازمین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج حجاج اور سرحدی امور سے متعلق سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ ایرانی صدر مسعود پیشکیشین سے بھی ملاقات کریں گے۔