اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی جو کہ تاریخ کی 70 سالہ مکمل ٹیسٹ اننگز میں دوسرا سب سے کم سکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم سب سے کم ٹیسٹ اننگز کے 70 سال پرانے ریکارڈ کے برابر ہونے کے قریب پہنچ گئی، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دو بار 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے۔ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بلے باز گولڈن ڈکس کا شکار ہوئے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سکاٹ بولانڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔اسٹارک نے اپنے کیریئر کی بہترین گیند بازی کی اور 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔