البرٹا کا کینیڈا اسٹرونگ پاس، تاریخی مقامات اور عجائب گھروں میں 2 ستمبر تک مفت اور کم قیمت رسائی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت نے "کینیڈا اسٹرونگ پاس” اسکیم کے تحت خاص اعلان کیا ہے 17 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تمام صوبائی تاریخی مقامات اور عجائب گھروں میں مفت رسائی جبکہ 18 سے 24 سالہ نوجوان نصف قیمت پر داخل ہو سکتے ہیں۔

یہ رعایتی سہولت 4 جولائی سے شروع ہو کر 2 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران کوئی بھی بار بار دورہ کر سکتا ہے ۔ اس میں نو منتخب صوبائی مقام شامل ہیں جن میں رائل البرٹا میوزیم (ایڈمنٹن) رائل ٹائرل میوزیم (ڈرم ہیلر) آئل سینڈز ڈسکوری سینٹر (فورٹ میک مورے) ٹرنر ویلی گیس پلانٹ (ڈائمنڈ ویلی) وغیرہ شامل ہیں ۔
اس مقصد کے تحت بچوں اور نوجوانوں کو ثقافتی اور تاریخی ورثے سے روشناس کرایا جائے گا، ساتھ ہی سیاحت کو فروغ بھی ملے گا ۔ البرٹا کی وزیر ثقافت نے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی سرگرمی بڑھے گی اور تاریخ و ثقافت عوام کے قریب آئے گی ۔
مزید برآں، فنی دلچسپی رکھنے والے نوجوان جاسپر، بانف اور ایلک آئی لینڈ نیشنل پارکس میں بھی مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ یہ اسکیم پارکس کینیڈا کے تحت نافذ ہو رہی ہے ۔
کسی پاس یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں بس متعلقہ مقام پر جائیں اور عمر کا ثبوت پیش کریں۔یہ موسمِ گرما ایک بہترین موقع ہے کہ خاندان اور نوجوان ایک ساتھ تاریخی یا قدرتی مقامات کا دورہ کریں اور علم و ثقافت سے لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔