دبئی، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے وہ کر دکھایا جو حکومتیں نہ کر سکیں،دنیا داد دینے پر مجبور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی میں مقیم ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے حال ہی میں اپنے عمدہ اخلاق، دیانت داری، اور مہمان نوازی کے ذریعے نہ صرف ایک چینی سیاح کے دل میں پاکستان کے لیے عزت پیدا کی بلکہ عالمی سوشل میڈیا پر بھی پاکستانیوں کا مثبت تاثر اجاگر کیا۔

چینی سیاح، جنہوں نے دبئی کی سیر کے دوران ایک پاکستانی ڈرائیور سے سفر کیا، اپنی ویڈیو پیغام میں جذباتی انداز میں کہا: “اگر آپ کا دل اس طرح دھڑکتا ہے، تو آپ انسانیت کے اصل مقام پر ہیں۔”اس واقعے کی بنیاد ایک معروف پاکستانی ٹیکسی ڈرائیو رنیاز خان کے کردار پر رکھی گئی، جنہوں نے نہ صرف سیاح کی ایمانداری سے رہنمائی کی بلکہ راستے میں اخلاقی مثالیں قائم کیں۔ سیاح نے انہیں "ایک مہمان دوست اور بھائی جیسے شخص” قرار دیا۔اس واقعے کے بعد چینی سیاح نے پاکستانی نژاد معروف ڈاکٹر فلک خان سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے دونوں اقوام کے درمیان ثقافتی اور انسانی رشتے مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر فلک خان نے اس موقع پر کہا: "پاکستانی زبان، ثقافت، اور اقدار کا اصل فخر ہمارے لوگ ہیں — جو دنیا بھر میں خدمت اور اخلاق کا پیغام لے کر چلتے ہیں۔ دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اور دیگر مقامی ادارے بھی اس واقعے سے باخبر ہوئے ہیں، اور امکان ہے کہ جلد ہی نیاز خان کو ایک خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔
سیاح نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ: "نیاز خان جیسے لوگ دنیا میں امن، محبت، اور خلوص کے سفیر ہیں۔ اگر ہر کوئی ایسا ہو، تو سرحدیں صرف نقشے پر رہ جائیں گی۔”یہ واقعہ نہ صرف ایک ٹیکسی ڈرائیور کے کردار کی کہانی ہے بلکہ پاکستان کے اس روشن چہرے کی نمائندگی کرتا ہے جو اکثر خبروں کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔پاکستانیوں کا فخر ان کے کردار، اخلاق، اور بھائی چارے میں چھپا ہے — یہی پیغام دنیا بھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔